بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات؛ آزادی مارچ پر تبادلہ خیال

Bilawal Bhutto and Shahbaz Sharif

Bilawal Bhutto and Shahbaz Sharif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور نیئر بخاری تھے جب کہ ملاقات میں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق ،مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر،امیر مقام اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسیر منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈر اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔