’ضرورت پڑی تو اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں‘

Arif Alavi

Arif Alavi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں کشتی چلانے کی اپنی پرانی تصویر پر سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں پر رد عمل میں کہا ہے اگر ضرورت پڑی تو اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں۔

صدر عارف علوی کی کراچی میں بارشوں کے دوران کشتی چلانے کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے گئے۔

صدر عارف علوی نے بھی اس پر ردعمل دیا اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد ایسے ہی میرا شہر ہے جیسے کراچی، پاکستان کے باقی خوبصورت شہر بھی میرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پر اعتماد ہوں کہ اسلام آباد انتظامیہ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے تاہم اگر ضرورت پڑی تو اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں۔