fbpx

اقرباپروری کامیابی کی ضمانت نہیں ہے، اکاسا سنگھ

 Akasa Singh

Akasa Singh

بالی وڈ کی معروف نوجوان گلوکارہ اکاسا سنگھ کا کہنا ہے کہ اقرباپروری کامیابی کی ضمانت نہیں، اس کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔

بالی وڈ میں متعدد سپرہٹ گانےگانے والی گلوکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

اکاسا کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مجھے ‘ناگن’ گانے کی بدولت جلد شہرت مل گئی پر حقیقت میں ایسا نہیں ، اس سے قبل میری بہت زیادہ محنت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ جدوجہد کے دوران وہ سیکھتی رہی ہیں جس کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔

بالی وڈ میں اقربا پروری کے سوال پر اکاسا کا کہنا تھا کہ یہ کسی کے کیرئیر کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے،ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں، البتہ اکثر لوگوں کو مواقع حاصل کرنے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور بعض کو مواقع آسانی سے مل جاتے ہیں مگر یہ کامیابی کی ضمانت نہیں، اس کے لیے خود ہی محنت کرنا پڑتی ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے گذشتہ چند سالوں سے بحث جاری ہے تاہم اس میں اس وقت اضافہ ہوا جب اداکار سشانت سنگھ نے مبینہ طور پر بالی وڈ میں نظر انداز کیے جانے اور کام نہ ملنے پر خودکشی کرلی تھی جس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس کا ذمہ دار بالی وڈ میں اقربا پروری کو قرار دیا تھا۔