ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتہ میں ہی بھارتی باکس آفس پر دھوم مچادی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونیوالی فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ نے ابتدائی ہفتہ میں ہی بھارتی باکس پر ریکارڈ 18.5 کروڑ کا بزنس کرکے دھوم مچادی ہے۔فلم کی ہدایات وینیل میتھیو نے دی ہے۔
بھارت بھر کے 2 ہزار سینما گھروں میں ریلیز کی گئی فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا شامل ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر فلم کی بزنس کی رفتار اسی طرح رہی تو فلم 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو سکتی ہے۔