برازیل، کورونا سے ایک دن میں چار ہزار سے زائد اموات

Brazil Corona Deaths

Brazil Corona Deaths

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) برازیل میں پہلی بار ایک دن کے دوران کورونا کے سبب چار ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے، صحت کا نظام مفلوج نظر آتا ہے جبکہ بعض شہروں میں علاج کے منتظر افراد کی اموات ہو رہی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق وائرس کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور پہلے سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے۔

تاہم اس کے باوجود صدر بولسونارو ملک میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہیں اور کئی علاقوں کے گورنر اور میئر معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کی راہ پر ہیں۔

برازیل اس وقت دنیا میں امریکا کے بعد دوسرا سب زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک تین لاکھ چالیس ہزار زندگیاں وبا کی نظر ہوچکی ہیں۔