برطانیہ میں مصنوعی خون کی تیاری میں اہم پیش رفت

Artificial Blood

Artificial Blood

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھوں نے تجربہ گاہ میں بڑے پیمانے پر خون کے سرخ خلیے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس طریقے سے بنائے جانے والے خون کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔

سرخ خلیے اب بھی تجربہ گاہ میں تیار کیے جا سکتے ہیں لیکن مسئلہ ان کی مقدار کا ہے۔

برطانوی سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ وضع کیا ہے جس کی مدد سے غیرمحدود مقدار میں خون تیار کیا جا سکتا ہے۔

پرانی تکنیک کے تحت ایک خاص قسم کے سٹیم سیل حاصل کیے جاتے تھے جو سرخ خلیے بناتے ہیں اور پھر ان کی مدد سے تجربہ گاہ میں خون تیار کیا جاتا تھاتاہم ہر سٹیم سیل صرف 50 ہزار سرخ خلیے بنانے کے بعد ٹھپ ہو جاتا تھا۔

یاد رہے کہ خون کے صرف ایک ملی لٹر میں 50 لاکھ کے قریب جبکہ خون کی ایک تھیلی میں تقریبا دس کھرب سرخ خلیے ہوتے ہیں۔