fbpx

برطانوی فرم براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے

Moussavi

Moussavi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی فرم براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ براڈ شیٹ کو تقریباً 45 لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔

براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔

کوئن کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیے۔

دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانے کے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔