برطانوی ملکہ ایلزبتھ نے 31 اکتوبر کو ’نوڈیل بریگزٹ‘ سے روکنے کے لیے قانون کی منظوری دے دی

Queen Elizabeth

Queen Elizabeth

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے ایک قانون کی منظوری دی ہے، اس کے تحت وزیراعظم بورس جانسن کو 31 اکتوبر کو کسی سمجھوتے کے بغیر برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے روک دیا ہے۔

’شاہی رضامندی‘ کے نام سے معروف اس قانون کی برطانوی پارلیمان نے گذشتہ ہفتے منظوری دی تھی۔ وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت نے اس قانون کی مخالفت کی تھی۔

شاہی رضا مندی کا اعلان پارلیمان کے ایوانِ بالا(ہاؤس آف لارڈ) میں کیاگیا ہے۔

دریں اثناء دارالعوام کے اسپیکر جان برکو نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔