بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 نہتے نوجوان شہید

Indian Forces

Indian Forces

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 نہتے نوجوان شہید ہو گئے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے نوجوانوں پر فائر کھول دیا۔

نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف چھدورا میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کے شیلز کی بارش کر دی جبکہ بڈگام اور ملحقہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بند ہیں۔