گزشتہ کاروباری ہفتے روپیہ ڈالر پر حاوی، سٹاک مارکیٹ میں تنزلی

Dollars

Dollars

لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے روپیہ ڈالر پر حاوی رہا۔ ملکی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 67 پیسے گر گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گزرنے والے کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 159.11 سے کم ہو کر 158.44 روپے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 50 پیسے پر ہی برقرار رہا۔

دوسری جانب گزشتہ کاروباری ہفتے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک ایکسچینج میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔

29 جولائی سے 2 اگست کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 47 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160.158 سے کم ہو کر 159.11 روپے ہوگئی تھی۔

اس ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70 سے کم ہو کر 159.50 روپے کا ہوا تھا۔