کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1733 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 91 ہزار 478 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165 روپے 98 پیسے پر مستحکم رہی۔