کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دیدی

Senate

Senate

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس تیار کر لیا ہے اور سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کوبھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ‏نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل خالد محمود خان نے کی ہے اور وزیراعطم کو بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔

خیال رہے کہ ‏سینیٹ انتخابات کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔