کینیڈا میں 215 بچوں کی باقیات ملنے پر شدید دکھ میں ہوں، پوپ فرانسس

Pope Francis

Pope Francis

کینیڈا (اصل میڈیا ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقامی آبادی کے بچوں کے لیے قائم ایک سابق کیتھولک اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات ملنے پر وہ تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے مقامی افراد کے حقوق اور ان کی ثقافت کے احترام پر زور دیا ہے۔

پوپ فرانسس نے کینیڈین سیاستدانوں اور مذہبی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مفاہمت اور مداوے کی کوشش کریں۔

تاہم انہوں نے اس واقعے پر براہ راست معذرت سے جس کی توقع زیادہ تر کینیڈین کر رہے تھے، احتراز کیا۔