fbpx

’کینیڈا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے‘

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں، دہشتگردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی برادری کےکلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں مذہبی تعصب میں مبتلا ملزم نے پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک تلے روند دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔