منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچیں گے، سربراہ نیوزی لینڈ بورڈ

David White

David White

نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصےمیں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جو مالی نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پھر سے دورہ پاکستان کےحوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا سب سے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ منسوخی کے باوجودپاکستان کرکٹ بورڈ سے قریبی تعلقات بحال رکھےجاسکتےہیں جبکہ پاکستانی عوام کرکٹ کےلیے جذبہ رکھنےوالی قوم ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی عوام کو افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستانی کرکٹ مداحوں کا دکھ سمجھ سکتی ہے۔