چرس کی بڑی مقدار ٹنڈو آدم سے حیدر آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام

Charas

Charas

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر چرس کی ایک بڑی مقدار ٹنڈوآدم سے حیدرآبادمنتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

خفیہ اطلاع پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ٹنڈوآدم سے حیدرآباد جانے والی مال بردار اور مسافر بسوں کی نگرانی سخت کردی اس دوران گزشتہ شب ہالہ ناکہ شہید بینظیر فلائی اوور کے قریب سے گزرنے والے جب ایک ہائی ایس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وین کے ڈرائیور نے کچھ فاصلہ آگے اندھیرے میں گاڑی روک کرراہ فرار اختیارکیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے جب وین میں رکھے امرود کی پیٹیوں کی ایگزامنیشن کی تو ایک ایک کلوگرام چرس کے 32 پیکٹس امرود کی پیٹیوں سے برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی 32 کلوگرام چرس کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے۔