‘کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ثابت کیاکہ آرٹی ایس نہ بیٹھے تو ووٹ چور نہیں جیت سکتے’

 Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ثابت کیا ہےکہ آرٹی ایس نہ بیٹھے تو ووٹ چور نہیں جیت سکتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ مہنگائی، بے روزگاری ،نااہلی اور کرپشن کی مجرم پی ٹی آئی کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

خیال رہےکہ ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 62 ، مسلم لیگ ن کے 52 ، آزاد امیدوار 49 اور پیپلز پارٹی کے 13 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن 44 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔آزاد امیدوار 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔