پارک لین کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار

 Farkhand Iqbal

Farkhand Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے پارک لین کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا۔

فرخند اقبال کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر پارک لین کو 118 کنال سرکاری زمین دینے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے ماحولیاتی ونگ کی رپورٹ نظر انداز کرکے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا اور سرکاری زمین ہونے کے باوجود دیگر ملزمان سے ملی بھگت کرکے اراضی پرائیویٹ کمپنی پارک لین کو دی۔

نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم نے نہ صرف اشتہارات کا ناجائز استعمال کیا، بلکہ سابق ممبر میاں وحید الدین سے مل کر تمام اصل کاغذات بھی غائب کیے، ان وجوہات کی بنا پر ملزم فرخند اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے۔