امریکا : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے اینڈرائیڈ اور آئی اوایس صارفین کے لیے دو نئے فیچرز کی آزمائش کر رہی ہے جس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹر ٹائم لائن پر اب آدھی کے بجائے مکمل تصویر دیکھ سکیں گے جب کہ دوسرا فیچر 4k امیج بھی سپورٹ کر سکے گا۔ سماجی رابطے […]
پیرس : فرانس دنیا کی تیسری بڑی خلائی طاقت بننے کی کوشش میں ہے اور یہ فوجی مشقیں اسی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ اس مشق سے فرانس اپنی خلائی کمانڈ کی صلاحیت جانچنا چاہتا ہے۔ فرانس نے اس ہفتے سے خلاء میں اپنی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد اس […]
امریکا : واٹس ایپ اپنے کلاؤڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔ اگرچہ واٹس ایپ چیٹس پیغام بھینجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں، کوئی اور اسے […]
سان فرانسسکو: ٹویٹر کی سہولت دنیا کی بڑی شخصیات استعمال کرتی ہیں لیکن ایک کلک کے بعد اس کی ٹویٹس کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا۔ اس طرح املے کی غلطیوں سے لے کر غلط فہمی والی ٹویٹس بھی عوام تک پہنچ جاتی ہیں۔ اب اس تناظر میں بھیجی جانے والی ٹویٹس منسوخ کرنے […]
اسلام آباد: پاکستان کا نوجوان سائنسدان جسے ملک کی کسی یونیورسٹی نے ایک سال تک داخلہ نہ دیا اسے بین الاقوامی امریکی ادارے لیب روٹ نے ینگ سائنٹسٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا۔ بی بی سی کے مطابق ایبٹ آباد کے عمیر مسعود کو لیب روٹ نے یہ اعزاز دو الگ الگ سائنسی تحقیقات پر […]
امریکا : صرف سبزی خوری کے مقبول ہونے پر یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ آیا ملی جلی خوراک بچوں کے لیے اہم ہے؟ اس مناسبت سے ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ والدین اور بچوں کے لیے متوازن خوراک ہی اہمیت کی حامل ہے۔ حالیہ سالوں میں پودوں پر مبنی خوراک کھانے اور […]
ایک ہزار ایک سو پندرہ فٹ بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ سیارچہ زمین سے ٹکرا جاتا تو 88 کروڑ ٹن بارودی مواد کے بیک وقت دھماکے کے برابر تباہی ہوتی۔ سیارچہ سطح زمین سے 10.4 ملین میل کے فاصلے سے گزرا جو کہ زمین اور چاند کے […]
ہارورڈ : سبزیوں اور پھل کے لاتعداد فوائد ہم جان چکے ہیں۔ اب خبر یہ ہے کہ اگر روزانہ دو مرتبہ پھلوں اور تین مرتبہ سبزیوں کی عادت اپنالی جائے تو اس سے امراض کو بھگانے اور عمربڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے ’سرکیولیشن‘ میں شائع ایک رپورٹ میں پوری […]
کیلیفورنیا: گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران پوری دنیا میں بالخصوص بچوں کی بڑی تعداد نے یوٹیوب کا رخ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی، تفریحی اور دیگر ویڈیوز سے استفادہ کیا۔ لیکن ساتھ ہی والدین نے یوٹیوب سے یہ شکایت بھی کی ہے کہ ان کے بچے ایسی ویڈیوز بھی دیکھتے ہیں جو ان کے […]
برطانیہ : ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کے خطرے کو 80 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ آکسفورڈ آسٹرازینیکا یا فائزربائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی محض ایک خوراک اسپتال جانےکے خدشے کو 80 فیصد […]
آسٹریلیا : ماہرین کا کہنا ہے کہ چیزوں کی سطح سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ اب زیادہ نہیں رہا لیکن احتیاط اب بھی ضروری ہے۔ آسٹریلیا میں وبائی امراض کے ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ چیزوں کی سطح سے کورونا وائرس پھیلنےکا خطرہ اب اتنا زیادہ نہیں رہا جتنا ایک سال پہلے تھا، […]
واشنگٹن : امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کورونا ریسپانس ٹیم کا کہناہے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔ وائٹ ہاؤس کورونا ریسپانس ٹیم نے کہا […]
لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کی گئی ایک دلچسپ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ کسی بھی سوال کا فوری اور بلا جھجھک جواب دیتے ہیں، اکثر اوقات انہیں سچا سمجھا جاتا ہے اور ان کی بات بھی درست قرار دی جاتی ہے۔ اس کے برعکس وہ لوگ جو کسی بھی سوال […]
الینوئے: امریکا میں کی گئی ایک وسیع تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن میں صرف 5 فیصد کمی کرکے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑی حد تک ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے تقریباً 24 ہزار مختلف النسل امریکیوں کی صحت سے متعلق اعداد و شمار استعمال کیے گئے جو 2001 […]
امریکا : امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنے پرزیویرنس نامی روور کے مریخ کی سطح پر کامیابی سے اترنے کے بعد زمینی اسٹیشن کو بھیجی گئی اولین آواز اور ویڈیو جاری کی ہے۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے سُرخ سیارے مریخ کی سطح پر ریکارڈ کی گئی اولین آڈیو جاری کی ہے، جو […]
امریکا : اگر بطور واٹس ایپ صارف آپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کو ابھی تک قبول نہیں کیا ہے تو بری خبر یہ ہے کہ آپ 15 مئی کے بعد واٹس ایپ کے پیغامات کو نہ پڑھ پائیں گے اور نہ اپنے پیاروں کو واٹس ایپ کے ذریعے کوئی پیغام بھیج سکیں گے۔ ٹیک کرنچ […]
سائبیریا: انہیں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کسی نے فوٹو شاپ سے جعلی تصاویر بنائی ہیں لیکن یہ نہ ہی جعلی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی شعبدہ بازی بلکہ روس میں واقع دنیا کی سب سے بڑی اور گہری جھیل بیکل کا ایک منظر ہے۔ اس عمل کو بیکل زین کہا جاتا ہے۔ […]
برطانیہ : سوشل میڈیا پر سگریٹ کی جگہ نوجوانوں میں مقبول ہوتا نیا ٹرینڈ Nicotine Pouches گردش کرنے لگا اور ٹوبیکو کمپنیوں نے نوجوانوں کو ’تمباکو فری‘ کے نام پر سگریٹ کا متبادل نکوٹین پاؤچز فروخت کرنا شروع کردیے۔ برطانوی کمپنی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جدید فیشن سے آراستہ چمچماتی تشہیری مہم تیزی […]
اقوام متحدہ : ماحولیات میں تبدیلی پیدا کرنے والے دھوئیں کا اخراج بدستور جاری ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ زمین کا حیاتیاتی تنوع مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ یہ ماحول کے لیے شدید نامناسب اور نقصان دہ انسانی رویہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ […]
ایمسٹرڈیم: ہالینڈ اور امریکا کے سائنسدانوں نے 18 سے 65 سال کے تقریباً دو ہزار افراد پر تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ موٹاپے اور ڈپریشن کے شکار مرد زیادہ تیزی سے بوڑھے ہوتے ہیں جبکہ یہ عوامل عورتوں کو کچھ خاص متاثر نہیں کرتے۔ اس تحقیق کی غرض سے 2004 سے 2007 کے […]
ایکواڈور : لائیو رپورٹنگ کے دوران اکثر و بیشتر عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں اور یہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں جنوبی امریکی ریاست ایکواڈور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں لائیو رپورٹنگ کے دوران مسلح چور رپورٹر اور دیگر ٹیم سے موبائل فون چھین […]
پیساڈینا، کیلیفورنیا: ناسا کی جانب سے مریخ کی جانب روانہ کیا گیا روور (مریخی گاڑی) کسی مشکل کے بغیر مریخی سطح پر اتر گیا ہے۔ پاکستان وقت کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر اس نے مریخی سطح کو چھوا۔ پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 45 منٹ پر خلائی جہاز کروز اسٹیج […]
لندن (اصل میڈیا ڈیسک) فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آیا ہے کہ یہ بالخصوص ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد کی بصارت چھین سکتی ہے۔ ایک طویل سروے سے معلوم ہوا ہے کہ آلودہ ہوا میں پائے جانے والے باریک ذرات دھیرے دھیرے آنکھوں کو نقصان پہنچا کر اس ناقابلِ تلافی کیفیت تک […]
جرمنی : ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ہنگامی منظوری غریب ممالک کے لیے بہتر اور مناسب اقدام قرار دی گئی ہے۔ اس ویکسین کی منظوری یقینی طور پر کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ایک حفاظتی دیوار ثابت ہو سکتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے منظوری کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے […]