چوہدری غضنفر جمشید نے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز کے چیف آرگنائزر علی زاہد ایم این اے سے ملاقات کی

Chaudhry Ghazanfar Jamshed

Chaudhry Ghazanfar Jamshed

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید نے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز کے چیف آرگنائزر علی زاہد ایم این اے سے ملاقات کی ۔علی زاہد نے کہا کہ یورپ سمیت ایشاء اور اوورسیز میں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے جیالے موجود ہیں ۔اوورسیزلیگی اب بھی میاں نوا ز شریف کی حکو مت میاں نواز شریف کی ہی چاہتے ہیں ۔کیونکہ نواز شریف کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہو ئے اتنے کسی دور حکومت میں نہیں ہو سکے ۔انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک مضبوط ہو گیا ہے ۔تارکین وطن کی طر ف سے بھیجی گئی رقوم جس طرح ملکی معیشت پر ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اسی طرح ووٹ کا حق استعمال کر کے تارکین وطن ملک میں انقلاب بر پا کر دیں گے ۔انھوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو میاں نواز شریف کبھی بھی فراموش نہیں کرتے ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے صدر علی کلیار ۔بھی موجود تھے ۔علی زاہد نے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کی تمام تنظیم کے نوٹیفکیشن چوہدری غضنفر جمشید کے حوالے کئے ۔چوہدری غضنفر جمشید نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان میاں نواز شریف کا پیغام تارکین وطن کے گھر گھر تک پہنچائیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمر فاروق اعوان) چیئرمین یو سی کریالہ چوہدری نعمان اشرف سے پی ٹی آئی ٹھوٹھہ رائے بہادر کے رہنما زاہداقبال آزاد کی ملاقات، یو سی ٹھوٹھہ رائے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کا اعلان تفصیل کے مطابق یو سی ٹھو ٹھہ رائے بہادر کے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما راجہ زاہد اقبال آزاد نے ایم پی اے چوہدری ارشد کے قریبی ساتھی چیئرمین یو سی کریالہ چوہدی نعمان اشرف سے خصوصی ملاقات کی ۔راجہ زاہد اقبال آزاد نے کہا کہ اس سے قبل حکومتوں نے ٹھوٹھہ رائے بہادر کو ترقیاتی کاموں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا تھا ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خاں ترقیاتی کوموں کے اختیارات لوکل حکومت کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس سے یو سی ٹھوٹھہ رائے بہادر میں بھی فنڈز جاری کئے جائیں ۔چوہدری نعمان اشرف نے کہا کہ نومنتخب حکومت جلد ہی تمام اختیارات لوکل حکومت کو منتقل کر رہے ہیں ۔اور ہماری کوشش ہو گی کہ ٹھوٹھہ رائے بہادر کے تمام ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ۔