چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا وائرس سے صحتیاب

Muhammad Afzal

Muhammad Afzal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کورونا سے صحتیاب ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ٹوئٹر پر چیئرمین محمد افضل کے کورونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی گئی۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد چیئرمین این ڈی ایم اے نے دفتر آنا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چیرمین این ڈی ایم اے کا کورونا ٹیسٹ 12 نومبر کو مثبت آیا تھا۔

9 نومبر سے ہی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا ۔