چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت کے پیش نظر ضلع شرقی میں متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ معید انور

DMC East

DMC East

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت کے پیش نظر ضلع شرقی میں متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں بلدیہ عظمی کراچی اور بلدیہ شرقی نالوں کی صفائی میں مشغول ہیں تاکہ برسات میں شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ہلکی برسات کے بعد جن شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا تھا اسے فوری طور پر امور سر انجام دیکر صاف کر دیا گیا ہے جبکہ گلشن اقبال اور جمشید زون میں موجود نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے جس کیلئے بھاری مشینری کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔

چئیرمین شرقی معید انور نے کہا ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے اور جو بھی کام بلدیاتی ادارے سر انجام دے سکتے ہیں اس سے اجتناب نہیں برتا جا رہا ہے نالوں کی صفائی کے کام کی بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ کر دیا گیا ہے کہ وہ برسات ہونے کے بعد فوری طور پر آن روڈ ہوکر نکاسی آب کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور آئندہ بھی فرائض سر انجام دیں گے۔