چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کا اچانک ضلع شرقی کی مختلف شاہراہوں و علاقوں کا دورہ

Visit

Visit

کراچی : چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ نے برسات سے قبل اپنے تئیں نالوں کی صفائی اور ڈی واٹرنگ پمپس کی استطاعت کو بڑھا کر ہونے والی برسات سے نبردآزما ہونے کیلئے اقدامات کئے جس کی بدولت بروقت نکاسی آب کے امور سر انجام دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ گلشن اقبال اور جمشید زونز کے مختلف علاقوں وشاہراہوں کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ، شہید ملت، کشمیر روڈ اور شاہراہ قائدین سمیت کئی علاقوں کی صورتحال کا ازخود جائزہ لیا انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے امور سر انجام دینے میں وقت لگا مگر بروقت ان جگہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس ودیگر مشینری لگاء تاکہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے پانی کی نکاسی کی جا سکے۔

اس موقع پر انہیں افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برسات کے بعد تین طریقوں سے نکاسی آب کے امور سر انجام دے کر شاہراہوں وعلاقوں کو کلئیر کرتے ہیں تیز برسات کے بعد فوری طور پر مینوئیل، ٹریکٹر بلیڈ اور ڈی واٹرنگ پمپس لگا کر پہلے مرحلے میں شاہراہوں کو کلئیر کیا جاتا ہے انہوں نے گلستان ظفر وملحقہ نشیبی آبادیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نالے کی لائینوں کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے جیسے ہی اس سلسلے میں اقدامات بروئے کار لائے گئے تو یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا اس موقع پر چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے افسران سے نالوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہیں نالوں کی صورتحال اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی دورے کے دوران ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیرز سید اظہر حسین شاہ، مبین شیخ ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔