ضلع شرقی کی مختلف یوسیز میں ترقیاتی کام جاری، یوسی 7 اور 22 میں سڑکوں کی استرکاری کے کام سر انجام دئیے گئے

D.M.C EAST

D.M.C EAST

کراچی : چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی ہدایت پر ضلع شرقی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی استرکاری سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 9 یوسی 22 اور شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ یوسی 7 میں سڑکوں کی استرکاری کے امور سر انجام دئیے گئے چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی ہدایت پر مختلف یونین کمیٹیز میں جہاں ترقیاتی کام جاری ہیں وہیں متوقع برسات کے پیش نظر نالوں کی صفائی کے کام بھی سر انجام دئیے جا رہے ہیں چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہر شعبے میں کام سر انجام دیکر کام سر انجام دئیے گئے ہیں وسائل کم ہونے کے باوجود مناسب حکمت عملی کے تحت ترقیاتی کاموں کو سر انجام دیا گیا ہے متوقع برسات سے نبردآزما ہونے کیلئے جہاں تک ممکن ہو رہا ہے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کو نالہ صفائی میں درپیش مسائل سمیت دیگر بلدیاتی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ہم اپنی دسترس کے مطابق جہاں تک ممکن ہو رہا ہے ترقیاتی کام اور نالہ صفائی کے کام سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے منتخب نمائندگان سمیت میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، سپریٹینڈنگ انجنئیر سید اظہر حسین شاہ ودیگر افسران کو ترقیاتی کام کے ساتھ مناسب حکمت عملی کے تحت نالہ صفائی کے کام سر انجام دینے پر سراہا اور ہدایت کی کہ جلد ازجلد ترقیاتی کاموں سمیت نالہ صفائی کے کام مکمل کر لئے جائیں گلشن اقبال بلاک 9 گلشن اقبال میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کی سر انجام دہی پر سابق اولمپئین محمد حنیف نے چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ معید انور بہت زبردست کام کر رہے ہیں انہوں نے کم وسائل کے باوجود جو ریکارڈ ترقیاتی کام سر انجام دئیے وہ قابل تعریف ہیں۔