چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ملک بھر میں ایک عید کیلیے سرگرم

Maulana Abdul Khabeer Azad

Maulana Abdul Khabeer Azad

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید کرانے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا عبد الخبیر سرگرم ہو گئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کو یقین دلایا ہے کہ پشاور سے آنے والی شہادتوں کو قبول کیا جائے گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے اور ان کی رائے بھی لیں گے، سب کی متفقہ رائے سے فیصلہ کریں گے۔