چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے نیپا فلائی اوور کے نزدیک مونومنٹس کا افتتاح کر دیا

Inauguration

Inauguration

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے سرسید فلائی اوور نیپا اب خوبصورت مونومنٹس سے مزین بنا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹینڈنگ انجنئیر اظہر حسین شاہ،ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس ودیگرکے ہمراہ سرسید احمد خان نیپا فلائی اوور سے متصل دو مونومنٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ نے جہاں ترقیاتی کاموں سے ضلع کی یوسیز کی عوام کو مستفید کیا ہے وہیں خوبصورت مونومنٹس تعمیر کر کے شاہراہوں، گزرگاہوں کو بھی خوبصورت بنایا ہے نیپا پر سرسید احمد خان سے منسوب فلائی اوور کو ان ہی کے مونومنٹ سے خوبصورت بنایا گیا ہے۔

پاکستان کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں کو اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہرایک بالخصوص نئی نسل کو ان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے مونومنٹس تعمیر کئے جائیں اس ہی حوالے سے ٹائم لائین آف کراچی کے نام سے بھی ڈی ایم سی ایسٹ کے مرکزی دفتر سے متصل دیوار تعمیر کی گئی ہے جو آج بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہے جہاں ترقیاتی کام اہمیت کے حامل ہیں وہیں ضروری ہے کہ شاہراہوں کو خوبصورتی سے مزین رکھا جائے انہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں مزید اقدامات بروئے کار لانے کیلئے امور سر انجام دیں اس موقع پر انہوں نے نیپا سے متصل گرین بیلٹ و شاہراہ کا بھی تفصیلی معائینہ کیا اور بہتری لانے کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین ایم اینڈ ای کمیٹی خرم شہزاد، ایکس ای این بی اینڈ آر اقبال ملاح ودیگر افسران بھی موجود تھے۔