چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے سال 2019-20 کے اضافی تنخواہ ملازمین کو دینے کا اعلان کر دیا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین سید نیئر رضا نے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کئے جانے والے اضافی 15%تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ،تنخواہ میں اضافہ پر DMCکورنگی کے ملازمین کا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا سے اظہار تشکر ،متحدہ لیبر فرنٹ بلدیہ کورنگی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے ملازمین کو مالی سال 2019-20کی تنخواہ میں ہونے والے اضافہ ملازمین کو دینے کا اعلان کریا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے ہزاروں ملازمین موجود تھے تقریب میں وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی ،حق پرست اراکین اسمبلی غلام جیلانی ،سید ہاشم رضا ،میونسپل کمشنر رفیق شیخ ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین بھی موجود تھے اس موقع پر 50سے زائد بلدیہ کورنگی کے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوںنے ملازمین ادارے پر بوجھ نہیں بلکہ بازو بنیں اپنے فرائض نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیں سید نیئر رضا نے کہاکہ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے فراہم کی جانے والے OZTفنڈز میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ کیا جاتا ہے اضافی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیہ کورنگی شدید مالی بحران کا شکار رہی مگر ہم اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی مالی بحران کے باوجود اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات کی آدائیگی یقینی بنا نے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ہم ان تمام چیلنجز سے نبرد آذما ہوکر علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ادارے کے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی