چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی برسات کے بعد ہنگامی اقدامات سے ضلع شرقی کی صورتحال بہتر رہی

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی برسات کے بعد ہنگامی اقدامات سے ضلع شرقی کی صورتحال بہتر رہی انہوں نے متواتر علاقوں کے دورے کر کے ازخود نکاسی آب کے امور کو اپنی نگرانی میں سر انجام دلوائے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ہونے والی طوفانی بارش کے بعد بلدیہ شرقی کا عملہ متحرک رہا اور افرادی و مشینی قوت کی مدد سے نکاسی آب کا کام سر انجام دیا گیا.

اس سلسلے میں چئیرمین معید انور نے بہادر آباد, یونیورسٹی روڈ اور محمود آباد پی ای سی ایچ ایس کے علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر ہی نکاسی آب کے امور کی بروقت انجام دہی کے حوالے سے ہدایات دیتے رہے.

چئیرمین معید انور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متوقع برسات کے پیش نظر ضلع بھر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے, اور افسران وعملہ پانی کی نکاسی ہونے تک آن روڈ رہے, کسی بھی شکایات کی موصولی ہوتے ہی بروقت نمٹایا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مزید برسات کی صورت میں بھی الرٹ ہیں اور ہر ممکن طور پر خدمات سر انجام دیں گے.

اس موقع ایس ای ایسٹ طارق مغل, ایس ای ایسٹ ایم اینڈ ای مبین شیخ،ایکسی ای این بی اینڈ آر توقیر عباس ودیگر افسران کے علاوہ متعلقہ یوسیز کے نمائندگان بھی موجود تھے.