چیئرمین سید نیئر رضا کی صدارت میں شاہ فیصل اور ملیر زونز کے یوسی، وائاس چیئر مین اور افسران کا مشترکہ اجلاس

Meeting

Meeting

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تحت یونین کمیٹیز کے نمائندوں کی باہمی مشاورت کے ساتھ قربانے کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا نے کے لئے کنٹی جنسی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے تحت گلیوں اور محلوں سے بروقت آلائشیں اُٹھا کر اسے فوری ٹھکانے لگا یا جائیگا ،ملیر ماڈل زون میں 3اور شاہ فیصل زون میں 4کلکشن پوائنٹس قائم کئے جائیں گے اور اجتماعی قربان گاہوں پر آلائشیں جمع کرنے کے لئے خصوصی کنٹینرز فراہم کئے جائینگے عید الاضحی پلان کی تمام تر امور کی نگرانی یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز کرینگے افسران ذمہ داری کے ساتھ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد اور علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کاقیام یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی اور پارلیمانی لیڈر ارشد خان کے ہمراہ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے شاہ فیصل اور ملیر ماڈل زونز کے یوسی چیئر مین وائس چیئر مین اور متعلقہ افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سنیئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ رفیق شیخ بھی موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ صحت ماحول کو قائم و دائم رکھنے کے لئے صفائی وستھرائی کا عمل علاقائی سطح پر جاری رکھا جائیگا اور متوقع برسات کے پیشن گوئی پر بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کو رین ایمرجنسی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہا کہ گلیوں اور محلوں سے االائشیں اُٹھا نے والی گاڑیوں پر اُن یوسیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز کے رابطہ نمبر ز آویزان کئے جائیں گے ،بروقت آالائشوں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے بعد قربان گاہوں اور علاقائی سطح پر چونے کا چھڑکا ئو اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائیگا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل زون کے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ فیصل ائر بیس کے اطراف آلائشوں کو فوری اٹھا نے کے انتظامات کو یقینی بنا یا جائے تاکہ فیصل ائر بیس آنے اور جانے والے طیاروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ آسکے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈمپنگ پوائنٹس پر ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ،سید نیئر رضانے کہاکہ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا کر عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی