چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کا مختلف یوسیز میں نالہ صفائی کا اچانک معائینہ

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے ضلع شرقی میں نالوں کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے تاکہ برسات کی صورت میں نکاسی آب کے امور بہترین طریقے سے سر انجام دیکر عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ایس ای سید اظہر حسین شاہ ودیگر کے ہمراہ مختلف یوسیز میں نالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران کیا انہوں نے یوسی 1،2 میں اختر کالونی، کشمیر کالونی، یوسی 5 میں بسم اللہ پلیہ محمودآباد، یوسی 6،7 میں ٹیپو سلطان تھانے واتوار بازار اور کراچی ایڈمن سوسائٹی اور پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کے سنگم پر موجود نالوں کی صفائی کے کام کا معائینہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے نالوں کی صفائی کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ نالے اس طرح صاف کئے جائیں کہ برساتی پانی کی نکاسی میں خلل واقع نہ ہو انہوں نے کہا کہ نالوں کی مستقل اور ٹھوس بنیادوں پر صفائی کیلئے ضروری ہے کہ نالوں میں کچرا ڈالنے کی بیخ کنی کی جائے کچرا نالوں میں آنے کی وجہ سے نالہ صفائی کا کام مشکل سے سر انجام دیا جاتا ہے انہوں نے نالہ صفائی کی انجام دہی پر محکمہ بی اینڈ آر کو سراہا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر باقی ماندہ نالوں کی صفائی کے کاموں کو مکمل کیا جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین ایم اینڈای کمیٹی خرم شہزاد، یوسی 1 کی وائس چئیرپرسن بملا روز میری ایکسئین بی اینڈ آر سلمان میمن ودیگر افسران موجود تھے۔