چمن کے بوغرہ چوک پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق

Chaman Blast

Chaman Blast

چمن (اصل میڈیا ڈیسک) چمن میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازار کے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔

چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔