چمن : جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی انتخابات مکمل ہو گئے

Jamiat Ulema Islam

Jamiat Ulema Islam

چمن : جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی انتخابات زیرنگرانی صوبائی کنوینئر مولانا عبدالخالق صدیقی مکمل ہو گئے۔ جسمیں کثرت رائے سے ضلعی امیر مولوی عبدالرحیم مظہری اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز خان کاکڑ منتخب ہو گئے۔

جمعیت علماء اسلام بوغرہ سٹی چمن کے سرپرست حافظ محمد صدیق مدنی نے نو منتخب امیر مولوی عبدالرحیم مظہری اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز خان کاکڑ منتخب ہونے پر مبارکبا د دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ حسب سابق اپنے خداداد صلاحیتوں سے اپنے جماعتی خدمات جاری رکھیں گے۔ اور جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے ضلعی کنویننگ باڈی کے تمام اراکین بالخصوص ضلعی کنوینئیر حاجی دین محمد سیگی اور ضلعی ڈپٹی کنوینئیر خادم جمعیت حاجی آمان اللہ اور دیگر معاونین کرام مولوی نجیب اللہ سحر ، مولوی احسان اللہ ، سید محمد قزافی آغا، حافظ حبیب اللہ نادم ، قاری محمد اعظم اور دیگر کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مولانا حافظ محمد صدیق مدنی
جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ بلوچستان