وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کرنے کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر کو صبح 10بجے طلب کیا ہے۔

ایوان کی کارروائی میں آئین کے آرٹیکل 130(4)اور بلوچستان اسمبلی کے قوائد کے قاعدہ 18کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی آج صبح سے شام 5 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل اور جمع کروائے جائیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔