وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریکوڈک پر تاریخی معاہدہ کرنے کا اعلان

Abdul Quddus Bizenjo

Abdul Quddus Bizenjo

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ریکوڈک پر تاریخی معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک پرتاریخی معاہدہ کرنے جارہے ہیں جس سے صوبے کو 2 کے بجائے 5فیصد رائلٹی ملے گی اور ساڑھے 6 فیصد سی ایس آر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی بہتری پر 40 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔