وزیراعلیٰ کے پی کا پشاور دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان

Peshawar Blasts

Peshawar Blasts

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس جب کہ زخمیوں کو دو، دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، لیکن کسی کو بھی امن کے عمل کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔