سردار اور راجہ بشارت کا بڑا اعلان

Usman Buzdar

Usman Buzdar

تحریر : چوہدری جاوید

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے کسانوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی ہے امید ہے کہ اب کسان بھائی کسی بھی دھرنوں کی سیاست کا مرکز نہیں بنیں گے اور اس سلسلہ میں وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو کیا ہدایت کی ہیں بادی النظر میں انکا اگر سرسری جائزہ لے لیا جائے ہمارے کسان بھائی خوش ہو جائیں گے کیونکہ کچھ ایسے فیصلے بھی ہوتے ہیں جنکا عام کسان اور ہاری تک علم نہیں ہوتا وہ باتیں صرف چند بڑوں کے درمیان ہی رہ جاتی ہیں سردار عثمان بزدار نے محکمہ زراعت سمیت ہر اس محکمے کو ہدایت کردی ہے جن کا کسی نہ کسی زریعے سے کسانوں تک رابطہ رہتا ہے کہ محکمہ زراعت اورخوراک کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے۔محکمہ زراعت اورایگری کلچر مارکیٹنگ کسانوں سے روابط بڑھائیں۔ہر ضلع اورڈویژن کی سطح پر مشاورتی عمل میں کسان بھائیوں کی شرکت سے خوش آئند نتائج برآمد ہوں گے۔سب ٹھیک کی رپورٹ کا رویہ بدلنا ہوگا،سٹیک ہولڈر سے مشاورت ضروری ہے۔ زرعی ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے نرخ اورواجبات کے بارے میں وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔اجناس کے نرخ مقرر کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کو کاشتکاروں کے موقف سے آگاہ کریں گے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعلی نے کاشتکاروں پر درج مقدمات کے بارے میں پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ قصور میں گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کے اسباب کو دورکیا جائے۔

مجھے امید ہے کہ وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد کسانوں کو اپنے مسائل کے حوالہ سے تسلی ہوگئی ہوگی اور اس موقعہ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں جبکہ اس وقت عوام کی امیدوں، توقعات پر پورا اترنے کیلئے صرف کام پرہماری توجہ ہے، شہریوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اس موقعہ پر شہروں کی پسماندگی کا ذکر بھی ہوا اور انکا کہنا تھا کہ ماضی میں صرف چند شہروں کو وسائل دیے گئے، سابق دور میں ترقی و خوشحالی کی یکساں پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں، مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے شہروں کو ترقی سے محروم رکھا ہے سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے، خصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں اور اب لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، نیا پاکستان،نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے، کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے انہوں نے صحت کی سہولیات کے حوالہ سے بتایاکہ کئی دہائیوں بعد صوبے میں 9نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں، تحریک انصاف حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کررہی ہے، اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے لیڈر،کپتان اور ملک کے وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے کہنا تھا کہ وہ پوری دنیا میں امن کے سفیر کے طورپر مقبول ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان وزیراعظم عمران خان ثالث کا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ایران سعودیہ تنازعہ سے خطے کے امن اور معیشت کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوناچاہیے۔مصالحتی عمل آگے بڑھانے پر دونوں رہنماں کااتفاق انتہائی خوش آئند ہے۔

پاکستان کی جانب سے ایران سعودیہ تنازعہ حل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کی پیشکش انتہائی مثبت قدم ہے عمران خان امن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آکر میں صوبائی وزیر قانون جناب راجہ بشارت سے ہونے والی گپ شپ کا تذکرہ بھی ضروری ہے جو اس وقت پنجاب میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں جن کا کہنا تھا کہ وہ روایتی سیاستدان نہیں ہیں جو عوام سے فاصلہ رکھتے ہوں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ان کی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے مالی مشکلات کے باوجودحکومت کوشش کر رہی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے اور انکی زندگی کے معیار کو بہتر کر سکے جبکہ مولانا فضل الرحمن کبھی آزادی مارچ اور کبھی مذہب کے نام پر دھرنے کی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ پاکستان تو 1947 میں آزاد ہو چکا ہے فضل الرحمن اگر حکومت سے تنگ ہیں تووہ حیلے بہانوں سے بلاجواز احتجاج کی سیاست کرنے کے بجائے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اپنی تنگی بیان کرسکتے ہیں اور ہم ان کی شکایات وفاقی حکومت تک بھی پہنچائیں گے لیکن عوام کے مفاد میں حکومت کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ووٹوں سے برسراقتدار آئی ہے اس لیے یہ حکومت خدماتی اداروں میں اصلاحات اور امن وامان کے قیام سمیت ہر وہ کام کرے گی جس سے عوام کو فائدہ ہو اور دھرنوں کی صورت میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ملک کو اس وقت کشمیر اور معاشی بحران کے باعث خارجی اور داخلی سطح پر سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن اس مشکل صورتحال میں بھی حکومت اور عوام کے لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے ان چیلنجوں کو قبول کیا ہے اور انشااللہ ہماری حکومت ان چیلنجوں سے نکل کر دکھائے گی راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیاہے اور صوبہ میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا موقع دیا ہے۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی اور غریب عوام کی حقیقی خدمت کرے گی اور انکو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گی۔

Choudhry Javed

Choudhry Javed

تحریر : چوہدری جاوید