وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، کور فائیو،رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں کورونا سے 154 مریض انتقال کرگئے اور صوبے بھر میں کورونا کے 5.4 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد، سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزرا شہر کا دورہ کریں اس سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور کراچی کے ضلع شرقی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔