فرانسیسی صدر کو مقامی انتخابات میں شکست کا سامنا

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کی سربراہی میں اعتدال پسند طبقے کی نمائندگی کرنے والی جماعت کو مقامی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جب کہ گرین پارٹی کئی شہروں میں لوکل باڈیز کے انتخابات میں کامیاب قرار دی جا رہی ہے۔

میکرون مقرب اور فرانس کے وزیراعظم اڈورڈ فلپ نے شمالی ساحلی شہر لوھاور کے میئر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم وزیراعظم فلپ کو میئر اور وزارت عظمیٰ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا کیونکہ فرانسیسی آئین کے تحت کوئی ایک ریاستی عہدیدار بہ یک وقت دو عہدوں پرفائز نہیں رہ سکتا۔

فرانس میں کل اتوار کے روز بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ایک پولنگ دن بھرجاری رہی۔

فرانس میں بلدیاتی انتخابات کئی ماہ قبل ہونا تھے مگر کرونا وائرس کی وجہ سے مقامی الیکشن ملتوی کرنا پڑے تھے۔اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں صدر کی جماعت کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کرسکی جبکہ دو سال قبل ہونے والے مقامی انتخابات میں صدر عمانویل کی جماعت مقامی انتخابات میں غیرمعمولی اکثریت کے ساتھ کامیاب قرار پائی تھی۔