چین جارحانہ طرز عمل چھوڑے اس کی ترقی کا راستہ نہیں روکیں گے: بلنکن

Anthony Blinken

Anthony Blinken

امريکا (اصل میڈیا ڈیسک) امريکی وزير خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چين زيادہ جارحانہ طرز عمل اختيار کر رہا ہے۔

بلنکن نے سی بی ایس ٹيلی وژن پر اپنے ايک انٹرويو کے دوران يہ بات کہی جو گزشتہ روز نشر ہوا۔

روايتی حريف ملک کے طويل المدتی ارادوں پر بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ وہ سمجھتے ہيں کہ چين کا ايسا ماننا ہے کہ اسے دنيا ميں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہيے تاہم انہوں نے واضح کيا کہ امريکہ کا ہر گز يہ مقصد نہيں کہ وہ چين کا راستہ روکے يا ترقی کی راہ ميں خلل ڈالے۔

ممکنہ عسکری تصادم سے متعلق سوال پر امريکی وزير خارجہ نے کہا کہ ايسا دونوں ملکوں کے مفاد ميں نہيں ہو گا۔

بلنکن نے مزید کہا کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق اقدار کے تحفظ کے ليے چين پر زور ڈاليں گے۔