چین دشمن نہیں مگر سکیورٹی مسائل پیدا کر رہا ہے، نیٹو

General Jens Stoltenberg

General Jens Stoltenberg

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ چین نیٹو کا دشمن نہیں مگر سیاسی، اقتصادی اور عسکری محاذوں پر اس کو جواب دینا ضروری ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ نیٹو کے اجلاس میں چین کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی وضع کی جا رہی ہے۔

نیٹو اجلاس کے موقع پر برسلز میں اسٹولٹن برگ نے کہا کہ چین ہر محاذ میں نیٹو کے قریب پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مغربی اقدار سے میل نہیں کھاتا اس لیے اس کی طاقت کا مشترکہ انداز سے جواب دینا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چین دشمن نہیں ہے۔