چینی سرمایہ کاروں کیلیے ویزا سہولت آسان بنانے کی ہدایت

Gawadar Port

Gawadar Port

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چینی سرمایہ کاروں کے لیے ویزا کی سہولت آسان بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

گوادر پرو کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس میں سرمایہ کاروں کے لیے امن وامان میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کاشف اشفاق نے کہا کہ گذشتہ ہفتے 25 سے زائد چینی کمپنیوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

متعدد غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی بدولت چینی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منڈی بن گیا۔ اس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی،چینی دوستوں کے تعاون سے سیمی کنڈکٹر صنعت کو ترقی دینے اورملکی مصنوعات کی قدر میں اضافے کا منصوبہ بنایا۔