چٹاگانگ ٹیسٹ؛ پاکستان کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری

 Pakistan vs Bangladesh

Pakistan vs Bangladesh

بنگلادیش (اصل میڈیا ڈیسک) چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے، بنگلا دیش کے پہلی اننگز کے اسکور 330 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل آج ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلادیش نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم میزبان ٹیم صرف 77 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز کھیل کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے، لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان زبردست 200 رنز کی شراکت کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔