کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، بھارت کیخلاف میدان میں اتریں گے

Chris Gayle

Chris Gayle

ویسٹ انڈین (جیوڈیسک) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ویسٹ انڈین اوپنر بھارت کے خلاف آئندہ ماہ ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ کیربیئنز بلے باز نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر کھیل کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

کرس گیل کا بڑا اعلان، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ویسٹ انڈین بلے باز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ میں شامل ہو گئے۔

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر انتالیس سالہ اوپنر نے عالمی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تن ون ڈے میچز کی سیریز آٹھ اگست سے گیانا میں شروع ہوگی۔

کرس گیل کو ہم وطن برائن لارا کے دس ہزار چارسوپانچ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف بارہ دوڑیں درکار ہیں۔