شہر کی ممتاز شخصیات کا چیف آرگنائزر خالد جمیل شمسی کو شہر قائد میں بین الاقوامی طرز کا ٹینس ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد

RCK ATF UNDER 14 TENNIS CHAMPIONSHIP

RCK ATF UNDER 14 TENNIS CHAMPIONSHIP

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شمسی ٹینس اکیڈمی ،روٹری کلب کراچی اور کمشنر کراچی ڈویژن کے تحت کراچی جیم خانہ اور کریک کلب ڈیفنس اتھارٹی میں “ایشین ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپر سریز ٹینس چمپئن شپ لیگ1اور2 “کا شاندار انعقاد ،شہر کی ممتاز سیاسی ،سماجی و ثقافتی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کا چمپئن شپ کے چیف آرگنائزر خالد جمیل شمسی کو شہر قائد میں شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد۔

ان شخصیات میں معروف صنعتکار گلزار فیروز ،محمو داحمد خان ،ندیم احمد معاز جی ،غلام محمد خان ،محمد سلیم خمیسانی ،محمد ارشد ،خالد بروہی ،اعجاز احمد ،عارف اعوان ایڈوکیٹ اور دیگر شامل ہیں ،چمپئن شپ کے چیف آرگنائزر خالد جمیل شمسی ،ڈائریکٹر چمپئن شپ سمیر شمسی اور شمسی ٹینس اکیڈمی کے ڈائریکٹر نمیر شمسی نے چمپئن شپ کے شاندار انعقاد میں تعاون پر آئی جی سندھ ،کمشنر کراچی ، ڈی آئی جی سائوتھ ،ڈپٹی کمشنر سائوتھ ،اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز ،عیسیٰ لیبارٹریز ،پیپسی کولا کمپنی ،معاذ جی سمیت تمام اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر