شہر قائد میں تبدیلی کا اثر، سال نو کے موقع پر ہلڑ بازی کی بجائے محفل سماع کا انعقاد

Mehfil e Sama

Mehfil e Sama

کراچی : کراچی کی معروف تعمیراتی کمپنی مون بلڈر کی جانب سے سال نو کی خوشی میں محفل سماع کا انعقاد، تبدیلی کا اثر کراچی کے اندر سال نو کی خوشی میں حمد و ثنا اور محفل سماع کا اہتمام، جس میں عالمی شہرت یافتہ قوال افضل صابری و ہمنوا نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا، مغرب کے بعد شروع ہونے والی یہ روحانی محفل رات گئے تک اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی ، اس موقع پر مون بلڈرز کے روح رواں فہد منایا اور افسر عباس کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد پر حمد و ثنا کرنے کی ضرورت ہے، جس سے ہ میں نیکی کی ترغیب ملتی ہے، اور برائیوں کو ختم کرنے کی دعوت ملتی ہے ، سال نو کے موقع پر ہ میں ہلڑ بازی اور شراب نوشی جیسے گند ے فعل سے پر ہیز کرنا چاہیے ، اور یہ دعا کرنی چاہیے کہ اس رب کریم ہ میں امن، سلامتی، اور اسلام کے ساتھ نئے سال میں داخل فرما ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سال نو کے حوالے سے منعقدہ محفل سماع کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

فہد منایا کا کہنا تھا کہ ہمارا دین ہ میں ہر اس فعل سے منع کرتا ہے جس سے کسی کی دل آذاری ہو یا کسی بھی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہو ، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سال نو کے موقع پر جو صورتحال، ہلڑ بازی اور ایک طوفان بد تمیزی دیکھنے کو ملتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ، ایک مسلم معاشرے میں ایسی ہلڑ بازی اور طوفان بد تمیزی ہ میں کسی طو ر زیب نہیں دیتی، انہوں نے کہا کہ سال نو کے حوالے سے ہ میں رب کریم سے دعا کرنی چاہیے وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہ میں نئے سال میں گناہوں سے دو ر رہنے کی توفیق دے اور انسانیت کی مدد کرنے کی ہمت و طاقت دے، محفل سماع کے موقع افسر عباس کا کہنا تھا کہ دعا کرتے ہیں کہ سال نو ہمارے وطن عزیز پاکستان کی ترقی کا سال ہو اور خوشحالی کا سال ہو ، اور ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت سال نو میں پراپرٹی اور کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کے مسائل کو حل کرے گی اورایسی اقدامات کریگی جس سے پراپرٹی ڈیلرز اور بلڈرز کے کاروبار میں بہتری آئے گی کیونکہ غریب مزدوروں کے گھروں کے چولہے بلڈرز کے کاروبار سے منسلک ہوتے ہیں۔