شہر قائد میں قیام امن اور عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی میں رینجرز کی قربانیاں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ محمد سلیم

SALEEM KHAMISANI

SALEEM KHAMISANI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ شکری جناح کے کامیاب اور شاندات انعقاد پاکستان رینجرز(سندھ ) کا قابل تحسین اقدام ہے نہ صر ف کھیل اور کھلاڑی بلکہ عوام بھی ایسے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر رینجرز کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر “شکری جناح”باسکٹ بال ایونٹ کے اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سلیم خمیسانی نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ نے جس شایان شان طریقے سے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا۔

اس پر ڈی جی رینجرز اور ایک ایک سپاہی مبارکباد کا مستحق ہے ۔محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ ہم قائد اعظم کا شکریہ صرف اپنی زبان سے ادا نہیں کرسکتے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے بابا ئے قوم کی قربانیاں بے مثال ہیں انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں قیام امن اور عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی میں رینجرز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری