صفائی والوں نے مراد علی شاہ کو صفائی سے ماموں بنا دیا

 Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ حکومت کی صفائی مہم کے دوران صفائی پر مامور عملے نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو ہی ماموں بنا دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صفائی مہم کے سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 6 کا دورہ کیا جہاں دورے کے موقع پر کچرے کو ڈمپنگ کرنے کے لیے ٹرک میں بھرا گیا تھا جس کو ڈمپنگ پوانٹ پر جاکر خالی کرنا تھا لیکن جیسے ہی وزیراعلیٰ سندھ نے علاقے کا دورہ ختم کیا اور وہاں سے روانہ ہوئے تو کچرا بھرا ٹرک عملے نے دوبارہ اسی جگہ پر سڑک کنارے پھینک دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، لوگوں سے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت بھی جاری کیں۔