کلیئرنس میں تاخیر لاگت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، کراچی چیمبر

Karachi Chamber of Commerce

Karachi Chamber of Commerce

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے محکمہ کسٹمز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور طریقہ کار کو تیز کرنے پرتوجہ دیتے ہوئے کہاہے کہ مال کی کلیئرنس میں تاخیر کاروباری لاگت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہاہے کہ تاجر برادری کی محکمہ کسٹمز سے مثبت توقعات وابستہ ہیں لیکن اس اہم محکمے کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں لہٰذا توقعات اور ڈلیوری کے مابین یہ فرق نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے مؤثر طریقے سے نمٹنا ہوگا، یہ بات انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ و ریسرچ سے 31 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے سینئر کلکٹرز کے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔

وفد کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنید عثمان اکرم نے کی جبکہ اجلاس میں سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ثاقب گڈلک، نائب صدر شمس الاسلام خان اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔