وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک کئی اہم شخصیات وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کورونا سے انتقال کر گئے۔