کنسرٹ کے دوران جوتا اچھالنے کی وڈیو پرعاصم اظہر کی وضاحت

Asim Azhar

Asim Azhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کنسرٹ کے دوران اُن کے اوپر چوتا نہیں اچھالا گیا تھا بلکہ کسی مداح نے اسٹیج پر اپنا کپپ پھینکا تھا۔

کوک اسٹوڈیوسے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر پچھلے دنوں کنسرٹ کے دوران پڑنے والے جوتے کے باعث میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔ گلوکار پرجوش انداز میں پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک مداحوں میں سے کوئی ان پر جوتا پھینک دیتا ہے جس کے بعد وہ وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہو جاتی ہے۔

گلوکار نے اسی وڈیو سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اور نئی وڈیو شیئر کی جس میں وہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گلوکارنے ویسے ہی ماحول بنا کرسب کو بتایا کہ کنسرٹ کے دوران کسی نے بھی جوتا نہیں مارا بلکہ وہ ایک کیپ تھا۔